Published On: Sun, Oct 13th, 2013

قادیانی سازش۔ ثمینہ خان کی برطرفی ۔ مذہبی نفرت اور طبقاتی استحصال کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی۔ ثمینہ

سعید خان

چنگاری ڈاٹ کام

13.10.2013

جرمنی کے سکولوں میں مذہبی فرقہ واریت کی سرکاری تعلیم کے خلاف تحریک کی زد میں اب چنگاری فورم کی ایک اور ساتھی ثمینہ خان جو پاکستانی نژاد ہیں بھی آچکی ہیں ۔ جو ایک ایم پی اے مسز بابرا کی سیکرٹری تھیں جنہیں انکی ملازمت سے نکل دیا گیا ہے لیکن یہ مقامی پارلیمنٹ کی ممبر بھی ہیں جو یہ مزید چار سال تک رہیں گئیں ۔ بابرا جو ضلع اوفن باغ سے صوبائی اسمبلی کی ممبر ہیں اور یہ جماعت احمدیہ کی پچھلے تمام عرصے سے زبرست حامی ہیں اور ہوسٹ شفر جو سابقہ جج بھی ہے یہ جماعت احمدیہ کا سرگرم رہنما ہے اس نے حال ہی میں ہمارے ایک ساتھی پر مقدمہ بھی درج کیا ہوا ہے اس کے ساتھ بابرا کے قریبی تعلقات ہیں ۔جماعت احمدیہ کی قیادت اور ان دونوں کی ملی بھگت سے ثمینہ خان اور چنگاری فورم کی جرمنی اور یورپ میں مذہبی بنیاد پرستی کی فرقہ واریت کے خلاف شعوری بیداری کی جدوجہد کی پاداش میں ثمینہ خان کو انکی ملازمت سے برطرف کر دیا گیا جو پچھلے چھ سال سے اپنے فرائض بخوبی سر انجام دے رہی تھیں انکی برطرفی مذہبی فرقہ پرتوں کی بوکھلاہٹ اور انکی پریشانی کی واضح اعکاسی کرتی ہے ۔یہ یقیناًایک انتقامی کاروائی ہے تاکہ ثمینہ خان اور چنگاری فورم کے ساتھی متحدہ طبقاتی جدوجہد میں اس سرکاری مذہبی نفرت کی تقسیم کے خلاف جدوجہد بند کر دیں تاکہ یہ رجعت پرست اپنے پسماندہ اور بے ہودہ نظریات کا زہر تعلیمی اداروں اور معصوم بچوں کے ذہنوں میں بھی گھول سکیں ۔ سماجی ارتقا کو زوال پذیر کرکے بربریت میں دھکیل سکیں جو آج کے جدید دور میں ممکن نہیں ہے ۔
ثمینہ خان نے اپنی برطرفی پر ایک بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایسی بے ہودہ اور جعلی حملوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا یہ تو ہر عوامی جدوجہد کا حصہ ہیں مجھے حیرت اس چیز پر ہے کہ یہ کام اتنی دیر سے کیوں ہوا کیونکہ مجھے اس کی بہت پہلے سے ہی امید تھی لیکن یہ اتنی دیر سے یہ ہو گا اس کی امید نہیں تھی لیکن دیر آئد درست آئد اس لیے کہ اب میں بے خوف اور زیادہ جرات سے جعت پرستی کے خلاف لڑ سکتی ہوں اور
جرمنی میں جرمن و پاکستانی محنت کشوں کے اتحاد اور طبقاتی جدوجہد کے لیے بھر پور توانائیوں کو بروکار لاوں گی کیونکہ انسانیت اور جرمنی میں جرمن و پاکستانی مح کشوں کے اتحاد اور طبقاتی جدوجہد کے لیے بھر پور توانائیوں کو بروکار لاوں گی کیونکہ انسانیت کی نجات اور بقا طبقاتی استحصال اور رجعت پرستی کے خاتمے سے ہی ممکن ہو سکتا ہے ۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>

*