برطانیہ میں ”یوم ختم نبوت“ منایا گیا
برمنگھم پورے برطانیہ کی مساجد اور اسلامک سینٹرز میں کل ”یوم ختم نبوت“ منایا گیا۔ علماء و خطباء حضرات نے نماز جمعہ کے اجتماعات میں عقیدہ ختم نبوت کی اہمیت و فضیلت بیان کرتے ہوئے کہا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم آخری نبی ہیں۔ آپ کی نبوت و رسالت قیامت تک کے لئے ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد دعویٰ نبوت کفر ہے۔ یہ عقیدہ ختم نبوت قرآن کریم، احادیث متواترہ، صحابہ کرام، تابعین، تبع تابعین، آئمہ مجتہدین کی تصریحات اور امت مسلمہ کا متفقہ عقیدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ منکرین ختم نبوت نے دنیا کو غیر عقلی عقائد و نظریات اور اسلام کے نام پر دھوکہ دہی کے ذریعہ گمراہ کیا ہے۔